تحریک انصاف حکومت نے کسانوں کو اپنا حق دلایا،عمران خان

عمران خان نے اگلے اتوار کو سیلاب متاثرین کیلئے پھر سے ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2018میں الیکشن مہم چلائی تو اس دوران ملک میں بہت بےروزگاری تھی جبکہ پاکستان میں صعنتی زون بھی نقصان میں جارہے تھے اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند ہورہی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے کسانوں کو اپنا حق دلایا، ہمارے دور میں 4فصلوں  کی بڑی پیداوار ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نےکسانوں کو شوگرملز مالکان سے بروقت رقم بھی دلوائی، ساڑھے 3سال میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ترقی کی اور لوگوں کو روزگار ملا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ، امپورٹڈ حکومت نے 4ماہ کے دوران ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کیلئے شجرکاری کرضروری ہے جبکہ تحریک انصاف نے50سال کے بعد 10ڈیمز بنائے، ملک کو سیلاب سے بچانے کیلئے ہمیں ڈیم بنانے ہوں گے۔

عمران خان نے اگلے اتوار کو سیلاب متاثرین کیلئے  ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے جلد دوبارہ اربوں روپے جمع کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے،ایک صنعتی شہرہے، ملک میں ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرناہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جبکہ کرپٹ لوگ چوری کر کے ملک کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں، اگر آئی ایم ایف قرض دیتا ہے تو شرائط سخت ہوتی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer