بے باک اور نڈر خاتون صحافی جیسمین منظور پاکستان کے مقبول ترین نیوز چینل بول نیوز پر ’’بس بہت ہوگیا‘‘ کے نام سے پروگرام کا آغاز کرنے جارہی ہیں اور ان کا پہلا شو آج شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔
بول نیوز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ملک کے نامور صحافی بھی ’’بول ٹیم‘‘ کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں اور صحافت کی دنیا کا ایک بڑا نام بے باک اور نڈر خاتون صحافی جیسمین منظور بھی بول نیوز کا حصہ بن گئی ہیں۔
اس سے قبل ’’بول نیٹ ورک‘‘ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک پرومو جاری کیا گیا تھا جس میں بول ٹیم کا حصہ بننے والی نامور خاتون صحافی کا نام نہیں بتایا گیا تھا اہم اب اس راز سے پردہ اٹھ چکا ہے کہ بول نیوز کا حصہ بننے والی خاتون صحافی کوئی اور نہیں بلکہ صحافتی دنیا میں وسیع تجربہ رکھنے والی نڈر اور بے باک خاتون جیسمین منظور ہیں۔
آپ ملک کے نامور چینلز میں صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں اور آپ کے کام کو وسیع حلقے میں پسند کیا جاتا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آپ کی فین فالونگ لاکھوں میں ہے۔
خیال رہے کہ بول نیوز کی ریٹنگ تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل نے حال ہی میں ایک ناقابل یقین ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
چند روز قبل جب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کررہے تھے تو اس دوران پاکستان بھر سے تمام ناظرین کی نظریں صرف ’’بول نیوز‘‘ پر جمی ہوئی تھیں۔
بول نیوز کی انتظامیہ ناظرین کے اعتماد پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور یہ یقین دلاتی ہے کہ ’’بول نیوز‘‘ آزادی صحافت کے لیے اپنی جدوجہد ایسے ہی جاری رکھے گا۔