عدالت نے بیرسٹر فہد ملک کے قاتلوں کو چھ سال بعد عمر قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مشہور فہد ملک قتل کیس میں ملوث تینوں مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
سیشن جج عطا ربانی نے گزشتہ ہفتے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے برطانوی شہری بیرسٹر فہد ملک کے قتل کیس میں نامزد مجرموں راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔
خیال رہے کہ بیرسٹر فہد ایک برطانوی شہری تھے جو پاکستان میں آباد تھے بیرسٹر فہد ملک کو 15 اگست 2016 کو اسلام آباد کے سیکٹر F-10 میں ایک مصروف سڑک پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
فہد ملک ڈیوٹی کے بعد شالیمار تھانے سے نکل رہے تھے، ایک موکل کے لیے کام کرتے ہوئے، جب ان کی گاڑی کو روکا گیا، اور ان پر گولیوں کی بارش کردی گئی۔