بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میں روہت شرما، ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

اس اہم میچ میں نسیم شاہ اپنا ڈیبیو بھی کریں گے۔

Best Car Accident Lawyer