سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اور دوحہ میں مشکوک مذاکرات حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے۔وزراءکی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حدکو پارکر گئی ہے۔شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 31, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے کو زمین بوس کردیا ہے، سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔
اپنے ایک اور پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کردنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے لیکن سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا ہے۔
بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کردنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے۔سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا۔سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کامقابلہ جاری ہے۔25کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی،نہ منصوبہ بندی کرسکی۔یہ ایجنڈامکمل ہونے پرنکال دیے جائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 31, 2022
اانہوں نے کہا کہ سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کامقابلہ جاری ہے جبکہ 25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی، نہ منصوبہ بندی کرسکی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔
بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کیطرف بڑھیں گے۔سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا۔عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کاپتہ چل سکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 30, 2022
انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعداب یہ اسرائیل کیطرف بڑھیں گے۔