بلاول بھٹو کا عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک فوری شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل حکومتی جماعتوں کو صدر عارف علوی کے فوری مواخذے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر عارف علوی عدم اعتماد کے ووٹ کو سبوتاژ کرنے کی غیر آئینی کوششوں، اقتدار کی منتقلی کو کمزور کرنے کے لئے آئین اور حلف کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے پیپلز پارٹی نے صدر عارف علوی کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے میں اتحادیوں کا ساتھ دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عارف علوی کے بطور صدر مواخذے کی تحریک جلد از جلد شروع کر دی جائے۔

Best Car Accident Lawyer