بلاول بھٹو کا سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج سے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے اور سیلابی صورتحال  کا جائزہ لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری سکھر، خیرپور ، شکارپور، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع جائیں گے جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دینگے۔

خیال رہے کہبلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے روانہ ہونگے جبکہ سیکورٹی کے لیے کراچی ایرپورٹ کے وی وی آئی پی ٹرمینل پر ایس ایس یو کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات  کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مراد علی شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سندھ میں اس سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہے، کوشش کررہے ہیں کہ بارش اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں، ریلیف کے کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer