برطانیہ پاکستان کے اہم دو طرفہ ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، ایاز صادق

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم دو طرفہ ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے پاکستان میں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر اینابیل گیری نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر ایاز صادق نے موجودہ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع کی تلاش کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ اینابیل گیری کو ملک کی موجودہ سیلابی صورتحال اور سیلاب پر قابو پانے کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت کا اظہار کیا۔

اس دوران وفاقی وزیر اقتصادی امور نے موجودہ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موجودہ سیلابی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور سیلاب پر قابو پانے کے عزم کو مضبوط بنانے والے شعبوں میں تعاون کی ضرورت کا اظہار کیا۔

ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر ایف سی ڈی او اینابیل گیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ترقیاتی تعاون 1950 کی دہائی میں شروع ہوا تھا، برطانیہ نے سابقہ ڈی ایف آئی ڈی (اب فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس) کے ذریعے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم مدد فراہم کی ہے۔

وفاقی وزیر ایاز صادق نے مختلف شعبوں میں امداد پر اظہار تشکر اور برطانوی امداد کو سراہا۔

سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Best Car Accident Lawyer