نیپرا نے بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منظوری اپریل تا جون 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہو گا۔
اضافی وصولی 4 ماہ کیلئے کی جائے گی اور اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔