ایٹمی طاقت ملک کے وزیر اعظم کی باتیں خفیہ طور پر کون ریکارڈ کر رہا ہے؟ اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت ملک کے وزیر اعظم کی باتیں خفیہ طور پر کون ریکارڈ کر رہا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ سارا ملک بحث میں لگا ہے کے کس نے کون سی آڈیو لیک میں کیا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ بات کیوں نہیں کر رہا کہ ایک ایٹمی طاقت کے ملک کے وزیراعظموں کی باتیں خفیہ طور پر کون ریکارڈ کر رہا ہے؟ اور اس کے بعد سنبھال بھی نہیں سکا اور مارکیٹ میں وہ آڈیوز بک رہی ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی زمہ دار ہے اتنی بڑی سیکیورٹی فیلیر کا؟

Best Car Accident Lawyer