این اے 240 میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا معاملہ، فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 240 میں بیلٹ پیپرز چھیننے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں کراچی این اے 240 میں بیلٹ پیپرز چھیننے کے معاملے پر تین رکنی بنچ نثار درانی کی سربراہی میں کیس کی سماعت آج ہوئی ۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن میں پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کے وکیل پیش ہوئے جبکہ ریٹرنگ افسر نے بیلٹ پیپرز چھیننے کے واقعہ پر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔

 دوران سماعت مصطفیٰ کمال کے وکیل  نے اپنے دالئل پیش کرتے ہوئے کہا کہ این اے دو سو چالیس میں بیلٹ پیپرز چھیننے کے معاملے پر سندھ پولیس نے تحقیقات کی اور کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ اس معاملے پر سندھ پولیس نے تحقیقات مکمل کر لی ہے  اور تحقیقاتی رپورٹ میں مصطفی کمال کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

ریٹرنگ افسر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور واقعہ پر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer