اوورسیز پاکستانی قرضہ اتارنے میں ہماری مدد کریں گے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی قرضہ اتارنے میں ہماری مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سرگودھا میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال کی سیاست میں میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ سرگودھا میں اتنی زیادہ تعداد میں اتنے لوگ میرے جلسے میں آئیں گے، میں آج آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہاں نوجوان، بزرگ، آئی ایس ایف کے ٹائگرز موجود ہیں، پر سب سے زیادہ خواتین دکھ رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ سیلاب زدگان مشکل میں ہیں، لیکن آج یہاں کھڑے پو کر میں ان کو یہ احساس دلانا چاہتا ہوں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، میں نے ٹیلی تھون کیا اور 3 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ساڑھے پانچ سو کروڑ روپیہ ان کیلئے جمع کیا، ہم وہ قوم ہے جو سمجھتی ہے کہ اپنی آخرت کو بہتر کرنے کیلئے کمزور لوگوں کی مدد کرنا ضروری ہے، میں ایک پروگرام بنا رہا ہوں جس میں یہ دیکھ سکوں کہ کہاں ہمیں یہ جمع کیے ہوئے پیسے لگانے ہیں تاکہ ہم اچھے طریقے سے سیلاب متاثرین کی مدد کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں الیکشن کمشنر سکندر سلطان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تمہیں پتا چلا کہ فورن فنڈنگ کیسے ہوتی ہے؟ یہ سارا پیسہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ہمیں بھیجا، ایک دن یہی لوگ پاکستان کا قرضہ بھی اتاریں گے۔

 

 

 

Best Car Accident Lawyer