اسد قیصر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کے پارلیمنٹ کا مزاق بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کے پارلیمنٹ کا مزاق بنا لیا ہے جعلی اپوزیشن بینچ پر بیٹھنے والوں کو بھی وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا۔
اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کے پارلیمنٹ کا مزاق بنا لیا ہے جعلی اپوزیشن بینچ پر بیٹھنے والوں کو بھی وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا۔کابینہ کی ظفر موج میں ایک اور وزیر کا اضافہ ہوگیا۔ جو گنے چنے پارٹی اور اپوزیشن میں لوگ رہ گئے ہیں ان کو بھی وزیر بنا لیں۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) October 18, 2022
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ کابینہ کی ظفر موج میں ایک اور وزیر کا اضافہ ہوگیا، جو گنے چنے پارٹی اور اپوزیشن میں لوگ رہ گئے ہیں ان کو بھی وزیر بنا لیں۔