امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالر امداد کا اعلان

امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جاری کرہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے 30 ملین ڈالر کی اہم انسانی امداد فراہم کرے گا۔

ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکہ نے یو ایس ایڈ کے ذریعہ آج پاکستان میں سیلاب متاثرین اور کمیونٹیز کی جان بچانے کے لئے بطور انسانی امداد 30 ملین ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے سیلاب کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے، قومی ایمرجنسی میں 66 اضلاع کو “آفت زدہ” قرار دیا گیا ہے، امریکہ کو پاکستان میں جانوں، ذرائع معاش و گھروں کے تباہ کن نقصانات پر شدید افسوس ہے۔

ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی درخواست کے جواب میں امریکہ خوراک ، پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت میں بہتری، مالی مدد، اور پناہ گاہوں کی امداد کو ترجیح دے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ امداد زندگیوں کو بچانے اور سب سے زیادہ کمزور متاثرہ کمیونٹیز میں مصائب کو کم کرے گی، امریکہ مقامی شراکت داروں و پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطوں میں بحران کی نگرانی جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ایک ماہر 29 اگست کو پاکستان پہنچا، امریکی ماہر سیلاب کے اثرات کے جائزہ و ردعمل کی کوششوں پر شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو تیز کرنے کے لیے پاکستان پہنچا، امریکہ پاکستان بھر میں متاثرہ کمیونٹیز کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔

ترجمان امریکی سفارت خانہ کا مزید کہنا ہے کہ آج اعلان کردہ 30 ملین ڈالر کی فوری ضرورت کی انسانی امداد کے علاوہ امریکہ نے اس ماہ کے شروع میں 1.1 ملین ڈالر سے زیادہ کی گرانٹ اور پروجیکٹ سپورٹ بھی فراہم کی تاکہ زیادہ متاثرہ کمیونٹیز تک براہ راست امداد پہنچ سکے اور مستقبل میں آنے والے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے اور روکنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer