الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

الیکشن کمیشن نے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 قومی اور 3 صوبائی حلقوں پر کل 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

                ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 لاکھ 60 ہزار مرد اور 20 لاکھ 28 ہزار کے قریب خواتین رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں۔

                انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب والے 11 حلقوں میں 2937 پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں جن میں سے 806 مردانہ، 713 زنانہ جبکہ 1416 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

                چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز میں موجود پولنگ بوتھ کی کل تعداد 9869 ہے جن میں 5294 مردانہ اور 4575 زنانہ پولنگ بوتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں 747 انتہائی حساس جبکہ 694 حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دیئے گئے ہیں، سیکیورٹی کے لئے پولیس، رینجرز اور پاکستان آرمی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

                ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب والے 11 حلقوں میں 100 انتخابی امیدواران حصہ لے رہے ہیں۔

                چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے 8300 مسیج سروس پرووٹ کی تفصیلات اور پولنگ اسٹیشن اپ ڈیٹ کر دیئے گئے ہیں، عوام الناس، سیاسی جماعتیں اور دیگر اسٹیک ہولڈر شکایات کی صورت میں الیکشن کمیشن، دفاتر صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کے کنٹرول رومز میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

                ان کا کہنا تھا کہ حاملہ خواتین، خواجہ سراء، معذور افراد اور بزرگ ووٹرز کا ووٹ ترجیحی بنیادوں پر کاسٹ کروایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتخابی عمل کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر کر رہے ہیں، کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولنگ میں ہنگامہ آرائی اور مداخلت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer