افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سپاہی جمشید اقبال شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے ضلع کرم کے جنرل علاقے خرلاچی میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاکستانی فوجیوں کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اپنے ہی فوجیوں کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی جمشید اقبال نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا، 27سالہ شہید جمشید کا تعلق چینیوٹ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔
پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔