فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اس سال مرکزی تقریب عمران خان اسلام آباد میں منعقد کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس سال مرکزی تقریب عمران خان اسلام آباد میں منعقد کر رہے ہیں، کنونشن میں نعتیہ کلام پیش کیے جائیں گے۔
اس سال مرکزی تقریب عمران خان اسلام آباد میں منعقد کر رہے ہیں- کنونشن میں نعتیہ کلام پیش کیے جائیں گے- اسکالرز اور علمائے اکرام حضور اقدسﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے-
جشن عید میلادالنبی ﷺ ملک بھر میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا- انشاء اللہ— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 1, 2022
انہوں نے کہا کہ اسکالرز اور علمائے اکرام حضور اقدسﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے اور جشن عید میلادالنبی ﷺ ملک بھر میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا، انشاء اللہ۔
ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر بروز اتوار “رحمت للعالمینﷺ کانفرنس” کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے مزید کہا کہ گذشتہ سال بھی وزیراعظم عمران خان نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا تھا اور اس سلسلے میں محمد مصطفی ﷺ سرکار دو عالم رحمت العالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔