پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن اس قوم پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید ہو، موڈیز نے مزید ہماری خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے Caa1 کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جون 2022 میں موڈیز نے ہمارے آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں موڈیز نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کو کریڈٹ منفی کے طور پر دیکھا تھا۔
Welcome to Purana Pakistan.
Moody’s further cut our sovereign credit rating from B3 to Caa1.Earlier in June 2022 Moody’s downgraded our outlook to Negative from Stable.
In Mar 2022 Moodys had viewed vote of no confidence against PM Imran Khan as credit negative
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 6, 2022
فیصل جاوید نے کہا کہ مارچ 2022 میں موڈیز نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو جائے گی۔ یہ ایک منفی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پالیسیوں کے تسلسل کے حوالے سے شدید غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
مارچ 2022 میں موڈیز نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو جائے گی۔ یہ ایک منفی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پالیسیوں کے تسلسل کے حوالے سے شدید غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 6, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن اس قوم پر بھاری ثابت ہو رہا ہے، عالمی درجہ بندی کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے Caa1 کر دیا ہے یعنی مزید پستی کا شکار !ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل جون 2022 میں موڈیز نے ہمارے آؤٹ لک جو عمران خان مستحکم چھوڑ کر گئے تھے اسے “منفی” کر دیا تھا ۔
اس امپورٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن اس قوم پر بھاری ثابت ہو رہا ہے- عالمی درجہ بندی کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے Caa1 کر دیا۔ یعنی مزید پستی کا شکار !
اس سے قبل جون 2022 میں موڈیز نے ہمارے آؤٹ لک جو عمران خان مستحکم چھوڑ کر گئے تھے اسے “منفی” کر دیا تھا –
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 6, 2022