اسلامی دفعات میں ردوبدل کسی صورت برداشت نہیں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی اسلامی دفعات سے چھیڑ چھاڑ کسی صورت برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی نظام کی تباہی کے بعد سیکولر لابیز ملک کی اسلامی معاشرتی اقدارپر حملہ آور ہیں، قوم سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا ہرصورت ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ 7 اکتوبر تک ٹرانس جینڈر قانون واپس نہ لیا گیا تو مسجد شہداء سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62ون ایف میں تبدیلی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا، آئین پاکستان کی اسلامی دفعات سے چھیڑ چھاڑ کسی صورت برداشت نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغرب زدہ حکمران اپنی خواہشات کے مطابق قانون سازی کرنا چاہتے ہیں، ملک میں بیشتر قانون سازی غیر ملکی طاقتوں کے دباؤ پر ہوتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف قوانین پاس کر کے قومی معیشت کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دیا گیا، حکمران اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کی اسلامی تہذیب کے درپے نہ ہوں۔

Best Car Accident Lawyer