اسحاق ڈار کو عدالت کئی سال بلاتی رہی پر وہ نہیں آئے، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار صاحب کو عدالت کئی سال بلاتی رہی پر وہ نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم صفدر سیدھی انہی فلیٹ میں واپس گئیں جو عدالت کہتی ہے اُن کے اعتراف کے باوجود اُن کی ملکیت نہیں ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار صاحب کو عدالت کئی سال بلاتی رہی پر وہ نہیں آئے پھر ایک دن عدالت نے اُن کے وارنٹ منسوخ کر دئیے اور وہ فوراً واپس آکے وزیر بن گئے، جبکہ حامد زمان کو بھی آج عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer