ازبکستان سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ ازبکستان سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ازبکستان سے بھیجی ہوئی امداد وصول کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقعے پر وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام بھی موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ازبکستان کی جانب سے امداد کی فراہمی پر تشکر کا اظہار کرتا ہے۔

 بارشیں اور سیلاب؛ 3 لاکھ سے زائد گھر تباہ، 1191 اموات 

ملک بھرمیں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 3 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسيلاب سے مزيد 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 191 ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اورسيلاب سے سندھ میں مجموعی طور پر 422 اموات ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 253، خيبرپختونخوا میں 264، پنجاب میں 188 ، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں  41 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں بارشوں اورسيلاب سے مزید87 افراد زخمى بھی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 641 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسيلاب سے 3لاکھ 72 ہزار823گھر تباہ ہوئے جبکہ جزوى طور پر7لاکھ 33 ہزار 536 گھروں کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حاليہ بارشوں سے نقصان پہنچا جبکہ 5063 کلو ميٹر سڑک بھی متاثر ہوئی۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer