پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کی اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں ، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کروں گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ میرا امریکہ میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے ہسپتال گئیں تو ان کی مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہو گئیں ، اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ میں افسردہ ہوں لیکن میں ذہنی طو پر بیمار تو بالکل بھی نہیں ہوں اور اس طرح کی خبروں نے مجھے کافی افسردہ کیا ، ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔
اداکارہ میرا