وزیراعظم شہباز شریف ے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاست میں گالم گلوچ کاکلچرآگیاہے لیکن ہم نفرت اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ افراد معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور نوجوانوں کی پاکستان سمیت بیرون ملک غلط تربیت کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کانٹوں بھرا سفر کرنے کو ملا، مشکل حالات میں ملکر اتحادیوں کے ساتھ اقتدار سنبھالا ہے اور ہم خلوص نیت کیساتھ کام کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان جب اقتدارمیں تھے تو کہتے تھے کہ مجھے فیصلے لینےکا پورا اختیار ہے اور اب کہتے ہیں کہ مجھے آزادی کیساتھ فیصلے نہیں کرنے دیئے گئے تو اگرآپ بااختیار نہیں تھے تو پونے 4 سال کیا کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دن رات یہ شخص ملک اور قوم کیخلاف سازش میں مصروف رہتا ہے، دن رات بددعائیں دے رہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے، یہ چاہتا تھا کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہو جائیں لیکن پاکستان بہت مشکل حالات سے نکل آیا ہے اور آگے بھی نکلے گا۔