کراچی: آصف علی زرداری کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے چند روز میں ایئر ایمبولنس کے ذریعے منتقلی پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا چیک اپ کرنے والی طبی ماہرین کی ٹیم کراچی سے واپس متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں طبی ماہرین کی ٹیم کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے جب کہ ان کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے چند روز میں ایئر ایمبولنس کے ذریعے منتقلی پر غور جاری ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ منتقلی کا حتمی فیصلہ متحدہ عرب امارات کے ماہرین کی ٹیم کرے گی۔
واضح رہے کہ طبی ماہرین کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے خصوصی طور پر آصف زرداری کے معالجے کے لئے ضیاء الدین اسپتال پہنچی تھی۔