آسٹریلیا نے پاکستان سے غائب ہونے والا قیمتی مجسمہ تلاش کرلیا
آسٹریلیا نے پاکستان سے غائب ہونے والا قیمتی مجسمہ تلاش کرلیا
بھارتی شہری نے مجسمہ غیر قانونی طور پر امریکہ اسمگل کرکے آسڑیلیا کی نیشنل گیلری کو فروخت کر دیا تھا
تحقیق کے بعد مجسمے کا تعلق گندھارا تہذیب ثابت ہو گیا، بھارتی شہری کے خلاف مقدمات درج
کینبرا( محمد جمیل سراج سے)آسٹریلیا نے پاکستان سے چوری ہونیوالا قیمتی مجسمہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا، گندھارا تہذیب سے تعلق رکھنے والا بدھ مت کا مجسمہ بھارتی شہری نے پاکستان سے غیر قانونی طریقے امریکہ سمگل کیا پھر آسٹریلیا کی نیشنل گیلری آف آرٹس کو فروخت کر دیا، مجسمہ حوالگی کی ایک خصوصی تقریب پاکستان ہائی کمیشن کینبرا میں منعقد ہوئی، جس میں آسٹریلیا کے دفتر خارجہ کے افسر اور نیشنل گیکلری آف آرٹس کے نمائندے بھی موجود تھے،تقریب میں مقامی لوگوں کے ساتھ بدھ مت ممالک کے سفیروں اور بدھ راہبوں کو نمائش میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور حاضرین کو گندھارا اور موہنجودرڑو کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی،اس موقع پر ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے خطاب کے دوران بتایا کہ یہ مجسمہ گندھارن آرٹ کی روایت سے تعلق رکھنے والے بہت سے فن پاروں میں سے ایک ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نوادرات تیسری اور چوتھی صدی کا ہے، اسے آسٹریلیا کی گیلری نے 2006 میں دو لاکھ پچھتر ہزار ڈالر کی حیران کن قیمت پر حاصل کیا تھا۔ اب خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر ہے۔انھوں نے کہ آسٹریلوی حکومت کے مطابق بھارتی شہری سبھاش چندر کپور نواردات اسمگل کرنے کے مکروہ دھندے میں ایک عرصے سے ملوث ہے اس نے نیویارک میں ایک پرائیویٹ آرٹ گیلری بنائی ہوئی ہے جہاں وہ قیمتی نواردات فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے ، سبھاش چندر کپور کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس کے خلاف نیویارک اور نئی دہلی میں سنگین نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں، تقریب میں مجسمے کو ایک محفوظ ڈبے میں بند کرکے ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا، زاہد حفیظ چوہدری نے آسٹریلوی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوۓ کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ اس کو مزید مضبوط بنائیں گے
By
admin on August 23, 2022