آج ایک جھوٹے نے قوم کے بچوں سے جھوٹ بولا، اختیارولی

اختیارولی خان نے کہا ہے کہ آج ایک جھوٹے اور آئین پاکستان کے غدار نے قوم کے بچوں سے جھوٹ بولا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ خیبرپختونخواہ اختیارولی خان نے عمران نیازی کی پشاور تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی سٹھیا گیا ہے سرکاری کالجوں میں بچوں کو جھوٹ کی پٹیاں نہ سکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک جھوٹے اور آئین پاکستان کے غدار نے قوم کے بچوں سے جھوٹ بولا، عمران نیازی نے آج ڈر کے مارے سائفر اور امریکی سازش پر بات نہیں کی۔

اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان فارن فنڈڈ ایجنٹ عمران کو پہچان چکا ہے، عمران نے بلین ٹری کرپشن چھپانے کیلیے پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگوائی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران ایک جھوٹا اور مکار شخص ہے ورنہ یہ اپنی کرپشن پر بات کرتا جبکہ پاکستان کو تباہی سے بچتا دیکھ کر عمران کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈورڈز کالج انتظامیہ سے پوچھینگے کہ عمران جیسے فراڈ کو کس کی اجازت سے کالج میں داخل ہونے دیا۔

ترجمان ن لیگ خیبرپختونخواہ اختیارولی خان نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس سے ثابت ہو چکا عمران اقتدار کیلیے پاکستان کو بھی بیچ سکتا ہے، وزیراعظم ہاؤس ملکی وقار کیخلاف سازشیں کرنے پر عمران آرٹیکل 6 کیلیے فٹ کیس بن چکے۔

واضح رہے کہ پشاور میں ایڈورڈ کالج کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ میں کالج کے پرنسپل کا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے یہاں دعوت دی ، ایڈورڈکالج میلو اور ڈیزل کو بھی دعوت دیں  اور ڈیزل سے پوچھویں کہ چوروں کے ساتھ کیسے کھڑے ہو گئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے لیڈر ہماے پیارے نبی ﷺ رہے ہیں  جنہوں نے سب سے پہلے چیز جو کی وہ قانون کی بالادستی ہے، ریاست مدینہ قانون وانصاف پر قائم کی گئی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنے بہتر لیڈر ہوتے ہیں اتنی ہی بہتر تعلیم ہوتی ہے اور قانون کی بالادستی سے انسان اور جانوروں کے معاشرے میں فرق پیدا  کرتا ہے جبکہ قانون کے معاشرے میں سب قانون کے نیچے ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوروں، ڈاکووں کو این آر او دیا گیا ہے، ان سے ڈیل کی گئی ہے اور آج چور اور ڈاکو وطن واپس آ رہے ہیںان کے کیسز کو ختم کیا جا رہا ہے اور اربوں روپے لوٹ کر باہر جانے والوں کو این آر او سے واپس لایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، قوم نیچے جا رہی ہے اور ابھی بھی پیٹ نہیں بھرا ہے، مریم اپنے داماد کے لیے پیسہ بنا رہی ہے۔ جانور غیر سیاسی ہوتے ہیں اور جو ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا ان میں اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں قوم کو تیار کر رہا ہوں لیکن مجھے اکیلا بھی نکلنا پڑا تو ان کے خلاف نکلوں گا کیونکہ میں جیل جانے سے نہیں ڈرتا ہوں، میری کال کا انتظار کرنا۔ چوروں کے ذریعےقوم پر ڈاکے کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

Best Car Accident Lawyer