شاہین آفریدی نے اپنی سالگرہ والے دن 200 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا
آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 22 سال کی عمر میں 200 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے انکا یوم پیدائش بھی منایا۔ شاہین آفریدی نے اپنی سالگرہ والے دن 200 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزا بھی حاصل کیا۔
Comments are closed.