قطرکا حماد ایئرپورٹ دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار
بہترین لگژری سہولیات اور فن تعمیر کے اعلی نمونے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل کمپلیکس کی وجہ سے قطرکے حماد ایئرپورٹ کو دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قراردیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں ایئر پورٹ کی رینکنگ کرنے والے ادارے اسکائے ٹریکس کے ورلڈ ایئرپورٹ سروے کے مطابق دنیا کے 10 بہترین ایئرپورٹس میں قطر کا حماد ایئرپورٹ سر فہرست ہے۔ جب کہ ٹوکیو کا ہانیدا ایئرورٹ دوسرے اور سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ فہرست 2020 تا 2021 کے عرصے میں دنیا بھر کے فضائی مسافروں سے کی گئی ووٹنگ کے بعد جاری کی گئی ہے۔



Comments are closed.