پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ایک بار پھر ملتوی
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ابتدائی 14 میچز فروری میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے تاہم لیگ میں شامل متعدد کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں یکم مئی سے کراچی میں ہی بقیہ تمام میچز کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارت میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے پی سی بی کا 7 رکنی وفد وہاں موجود تھا اور ابو ظہبی میں تمام میچز کرنے پر اتفاق بھی کرلیا گیا تھا تاہم بورڈ کو آپریشنل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث لیگ ایک بار پھر موخر کردی گئی ہے۔
Comments are closed.