امریکی ریاست اوکلاہاما میں فائرنگ سے 5 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد قتل اور خاتون زخمی ہوگئیں جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں پہنچ کر گھر کا محاصرہ کرلیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 بچے اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک خاتون اور بچہ کو اسپتال لے جایا گا جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.