ہدایتکار سے جھگڑے پر سلمان خان نے فلم ’’انشاء اللہ‘‘ کو خیرباد کہہ دیا
سلمان خان اور عالیہ بھٹ فلم انشاء اللہ میں ایک ساتھ نظر آنے والے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا تاہم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور سلو میاں کے درمیان کسی معاملے پر گرما گرمی اس حد تک بڑھ گئی کہ اب سلمان نے یہ فلم کرنے سے ہی انکار کردیا۔
سلمان خان کے انکار کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے فلم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب سلمان کی جگہ شاہ رخ خان کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ اس سے قبل بھی فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.