کراچی ٹیسٹ؛ دن کے اختتام پر پاکستان کو جنوبی افریقا پر 88 رنز کی برتری
پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر آج اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا اور 94 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
گزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں
Comments are closed.