آئی پی ایل اب متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے بقیہ میچز بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیئے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے خصوصی اجلاس میں کیے گئے اس فیصلے کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔ بی سی سی آئی اب آئی پی ایل کے باقی میچ ستمبر اور اکتوبر کے درمیان کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ آئی پی ایل 2021ء کے بقیہ میچز 19 یا 20 ستمبر سے شروع ہوسکتے ہیں جبکہ فائنل میچ 10 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.