اقراعزیز نے ’’خدا اور محبت‘‘ کے ہدایتکار کو پاکستانی سنجے لیلا قرار دیدیا
اقرا عزیز نے آج کل ٹی وی پر جاری ڈرامہ سیریل ’’ خدا اور محبت‘‘ کی تمام انتظامیہ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور لکھا کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا لمحہ میرے لیے حسین سفر ثات ہوا، اس ڈرامے میں شامل ہونے پر عبداللہ قادوانی اور اسد قریشی کی مشکور ہوں۔
اقرا عزیز نے ڈرامے کے ہدایت کار کی تعریف میں لکھا کہ وجاہت حسین آپ پاکستان کے سنجے لیلا بھنسالی ہیں، آپ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی سین کو غیر معمولی بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ ’’خدا اور محبت‘‘ میں اقرا عزیز اور فیروز خان مرکزی کردار ادا کرے رہے ہیں جب کہ جنید خان معاون اداکار کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ڈرامے کی کہانی مصنف ندیم ہاشم نے تحریر کی ہے۔
Comments are closed.