ثنا خان نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

دینِ اسلام کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کی خاطر بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر مفتی انس سید کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا خان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔

سابق اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ’’الحمداللہ، اللہ کی مدد سے ہم نے عمرے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے، اللہ ہم سب کے عمرے کی ادائیگی اور عبادات کو قبول فرمائے، جو لوگ اب تک یہاں نہیں آسکے ان کے لیے اللہ دروازے کھولے۔

خیال رہے کہ عمرے کے لیے روانہ ہونے سے قبل ثنا خان نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بہترین جگہ جارہی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ماڈل گوہر خان نے بھی اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Translate »